25 اگست 2014 - 18:35
عراق کی مدد اور حمایت ہم سب کا فریضہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج سب کا فریضہ ہے کہ عراق کی حکومت اور ملت کو نجات دینے کے لئے مدد کریں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں مراجع کرام اور علماء عظام سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے بعد محمد جواد ظریف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق میں قومی اتحاد، ارضی سالمیت کے تحفظ، ترقی اور سکیورٹی پرتاکید کرتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے جو اتوار سے عراق کے دورے پر ہیں آج نجف اشرف میں آیت ال لہ بشیر نجفی، آیت اللہ محمد سعید الحکیم، آیت اللہ فیاض اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی۔ محمد جواد ظریف نے نجف اشرف میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کرنے کے بعد کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کربلا گئے ہیں۔

.......

/169